How to Respond to Hate Crimes and Hate Incidents
نفرت کے جرائم اور نفرت کے واقعات پر رد عمل دینے کا طریقہ
- نفرت کا ارتکاب ایسا واقعہ ہے جو کسی فرد یا جائیداد کے خلاف متاثرہ فرد کی نسل، مذہب، اصلی قومیت، نسلی گروہ، جنس، معذوری اور بعض معاملات میں جنسی رجحانات اور جنسی شناخت یا اس کے اظہار کے محرکات کی وجہ سے پیش آئے۔ اس طرح کا واقعہ جسمانی تشدد، زبانی حملوں، اور جائیداد پر حملوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔
- اگر آپ کسی شخص کو زبانی ہراسگی سے متاثر ہوتا دیکھیں تو اس کے مرتکب کا سامنا نہ کریں۔ اس کے بجائے متاثرہ شخص سے گفتگو کریں اور جرم کے مرتکب کو نظر انداز کریں۔ متاثرہ فرد کے ساتھ اِدھر اُدھر کے کسی موضوع پر بات کریں اور دونوں میں محفوظ فاصلہ پیدا کریں یہاں تک کہ جرم کا مرتکب چلا جائے۔ اگر ضروری ہو تو کسی محفوظ جگہ تک متاثرہ فرد کے ساتھ جائیں۔
- نفرت کے جرم یا نفرت کے واقعے کے ارتکاب کے بعد کیا کیا جائے:
- اگر آپ پر حملہ کیا جا رہا ہے یا آپ خوف محسوس کریں تو فوراً 911 کو فون کریں۔
- طبی اور ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے مرکز پر جائیں۔ آپ کا جو بھی علاج ہو اس سے متعلق دستاویزات محفوظ رکھیں۔
- واقعے کی دستاویز سازی کریں۔ لکھیں کہ کیا ہوا، کیا زبان استعمال کی گئی اور اگر مناسب ہو تو تصویریں کھینچیں۔
- اطلاع دیں۔ واقعے کے حل اور دیگر لوگوں کو مزید ہراسگی سے بچانے کی یقین دہانی کے لئے سی اے آئی آر کو اس کی اطلاع دیں۔
- اگر آپ غیر ہنگامی صورت حال میں ہوں اور اپنی امیگریشن حیثیت کے حوالے سے آپ کو کوئی خدشات لاحق ہوں تو کسی امیگریشن اٹارنی سے مشورہ کریں کہ واقعے کی اطلاع دینے پر آپ کا امیگریشن کیس کیسے اس کا حصہ بن سکتا ہے۔
Know Your Rights as an Employee
بطور ملازم اپنے حقوق سے آگاہ ہوں
- 1964 کے شہری حقوق کے ایکٹ کا عنوان VII حکومتی اور نجی شعبوں میں کم از کم 15 ملازمین والے عوامی اور نجی شعبے کے آجروں کو نسل، مذہب، رنگ، اصل قومیت اور جنس کی بنیاد پر امتیاز سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ عنوان VII وفاقی قانون ہے اور پورے ملک میں لاگو ہے۔ ریاستی قانون کے تحت آپ کی ریاست میں آپ کو اسی طرح کے یا اضافی تحفظات حاصل ہو سکتے ہیں۔ ریاستی قانون میں مدد کے لئے اپنی مقامی سی اے آئی آر شاخ سے رابطہ کریں۔
- عنوان VII آپ کو اِن حقوق کی ضمانت دیتا ہے:
- مناسب مذہبی سہولت: اگر آجر کے کاروباری عوامل پر غیر معمولی بوجھ نہ ہو تو ضروری ہے کہ وہ کسی بھی ملازم کو اُس کے مذہبی عقائد اور عبادات پر عمل کرنے کی سہولت دے۔ آپ کو مذہبی عبادات کی مناسب سہولیات دینے میں آجر کی ناکامی کو قانوناً امتیازی سلوک سمجھا جا سکتا ہے۔ ’’مذہبی عبادات‘‘ میں داڑھی رکھنا، نماز کے وقفے، حجاب پہننا اور جمعہ کی نماز پڑھنے جانا شامل ہیں۔
- ملازمت دینے، ملازمت سے برخاستگی، اور ترقی دینے میں انصاف: آپ کی حیثیتِ ملازمت سے متعلق فیصلے کرتے وقت آپ کے آجر کو آپ کا مذہب زیرِ غور لانا منع ہے۔
- کام کا غیر معاندانہ ماحول: آپ کے آجر کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کو مسلم مخالف توہین، ہراسگی یا ناپسندیدگی اور تبدیلیِٔ مذہب کی کوششوں کا سامنا نہ ہو۔
- انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر امتیازی سلوک کی شکایت: فیڈرل قانون ملازمت پر مبینہ امتیازی سلوک کی اطلاع دینے کے آپ کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ بات غیر قانونی ہے کہ آپ کا آجر شکایت کرنے پر آپ کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کرے۔
- جب کام پر امتیازی سلوک کا سامنا ہو:
- پُر سکون رہیں اور شائستگی سے کام لیں۔
- ناگواری کا باعث بننے والے فریق کو مطلع کریں کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ان کے افعال امتیازی سلوک ہیں۔
- کمپنی کی انتظامیہ کو امتیازی سلوک کی تحریری اطلاع دیں۔
- یاد داشتیں محفوظ رکھ کر، واقعات کا تفصیلی تحریری ریکارڈ رکھ کر، گواہوں کی موجودگی کی تحریر لکھ کر اور تحریری شکایات کر کے امتیازی سلوک کی دستاویز سازی شروع کریں۔ تمام مواد کی نقول رکھنا یقینی بنائیں۔ ثبوت کی “کاغذی دستاویزات” رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے۔
- اٹارنی کے مشورے کے بغیر کسی بھی دستاویز پر دستخط نہ کریں نہ ہی استعفا دیں۔
رپورٹ کے اندراج کے لئے سی آئی اے آر سے رابطہ کریں۔
Know Your Rights for Public School Students
سرکاری سکولوں کے طلبہ اپنے حقوق جانیں
جان لیں کہ مندرجہ ذیل حقوق کا اطلاق سرکاری سکولوں اور سرکاری امداد حاصل کرنے والے سکولوں پر ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی نجی سکول میں جاتے ہیں اور آپ کو مسائل کا سامنا ہے تو اپنی مقامی سی اے آئی آر شاخ سے رابطہ کریں۔
- لباس کا ضابطہ
- آپ کو حجاب یا کوفی پہننے کا اور دوسرے الفاظ میں جس قدر آپ مناسب سمجھیں اپنے آپ کو ڈھانپنے کا حق حاصل ہے، خواہ آپ کے سکول کا لباس یا وردی کا کوئی ضابطہ ہو۔
- اگر آپ سکول کی ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی خواہاں نہیں ہیں جن میں آپ کے لئے اپنا حجاب ہٹانا یا دوسرے الفاظ میں اپنے آپ کو ایسے نمایاں کرنا ضروری ہے جس سے آپ کے مذہبی عقائد پر زد پڑتی ہو، مثلاً تیراکی، تو ضروری ہے کہ آپ کا سکول آپ کو متبادل سرگرمی فراہم کرے۔
- اگر آپ کی کسی ایسی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کی خواہش ہے جس میں جنسِ مخالف کو مَس کرنا شامل ہو تو آپ سہولت (متبادل سرگرمی) کی درخواست کر سکتے/سکتی ہیں۔
- کھیلوں کی تقاریب میں حصہ لینے کے دوران آپ کو زیادہ قدامت پسند کھیلوں کا لباس پہننے کا حق ہے (مثال کے طور پر آپ کے با پردہ لباس پہننے کے مذہبی فیصلے پر آپ کا سکول آپ کو تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لینے سے روک نہیں سکتا۔)
- تعطیلات اور عبادات/نمازیں
- سکول طلبہ کو مذہبی تقاریب کے موقعوں پر چھٹی کرنے پر سزا نہیں دے سکتا۔ آپ کو عید کی تقریبات کے لئے پیشگی چھٹی کی درخواست کرنی چاہیے۔
- سکول اوقات میں آپ تنہا یا مل کر یا با جماعت نماز ادا کر سکتے یا عبادت کر سکتے ہیں۔ سی اے آئی آر کا آپ کو مشورہ ہے کہ نماز/عبادت کے لئے ایسا وقت منتخب کریں جو سکول کی سرگرمیوں اور کلاس کے اوقات سے ہٹ کر ہو۔
- سکول کے لئے ضروری نہیں ہے کہ نماز/عبادت کے لئے الگ کمرہ مختص کرے لیکن طلبہ کو نماز/عبادت کے لئے مناسب جگہ تک رسائی حاصل ہونا ضروری ہے۔
- آپ کو جمعہ کی نماز کے لئے سکول سے باہر جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے مگر ہمیشہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو سکول افسران کے ساتھ آپ کو لازماً تعاون کرنا ہو گا۔
- غنڈہ گردی اور ہراسگی
- ریاستی قوانین مختلف ہوتے ہیں لیکن عام طور پر یہ سکولوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ:
- آپ کو ہراسگی اور امتیازی سلوک سے تحفظ دیں،
- مذہب، نسل اور قومیت کی بنیاد پر غنڈہ گردی کی روک تھام کریں نیز سکولوں کو غنڈہ گردی کے خلاف اپنی پالیسیاں عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔
- غنڈہ گردی کی شکایات کی تفتیش کا عمل موجود ہو۔ اگر آپ سکول میں کسی استاد/استانی یا کسی اور بالغ کو بتائیں کہ آپ کے ساتھ غنڈہ گردی کی جا رہی ہے تو ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ آپ کی مدد کرنے کے لئے کچھ کریں۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو غنڈہ گردی یا ہراسگی کی اطلاع دینے یا مذہبی طور طریقوں پر عمل کے لئے سہولت کی درخواست کرنے پر سزا نہ دی جائے۔
- غنڈہ گردی کیا ہے؟
- غنڈہ گردی ی شخصی طور پر ، بذریعہ تحریر، متنی پیغامات، یا آن لائن ای میل یا سماجی میڈیا کے ذریعے واقع ہو سکتی ہے۔
- غنڈہ گردی، تنہائی کا شکار کرنے سے لے کر زبانی بے عزتی یا گالی گلوچ، جسمانی تشدد تک پر محیط ہو سکتی ہے اور عموماً طویل دورانیے تک واقع ہوتی ہے۔
- غنڈہ گردی کی کئی شکلیں ہو سکتی ہیں۔ کوفی یا دوپٹہ کھینچنا، کسی دیگر مذہب کو قبول کرنے کے لئے دباؤ، کمرۂِ جماعت میں مذہب اسلام کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنا، اور جسمانی تشدد مسلم طلبہ و طالبات کو در پیش بعض عام مسائل ہیں۔
- ریاستی قوانین مختلف ہوتے ہیں لیکن عام طور پر یہ سکولوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ:
Know Your Rights While Traveling
دورانِ سفر اپنے حقوق سے آگاہ ہوں
- ٹی ایس اے تفتیش کار یہ کام نہیں کر سکتے:
- آپ کی مذہبی، نسلی یا نسلی گروہی معلومات کی بنیاد پر اضافی تفتیش یا سوالات کے لئے آپ کو نشانہ بنانا۔
- قابلِ اعتماد معلومات کے بغیر آپ سے ایسے عمومی سوال کرنا جن سے وہ یہ سمجھ سکیں کہ آپ کوئی قانون توڑ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں، آپ کے وقت گزاری، کام، یا عبادت کرنے کے مقامات کون سے ہیں، نہیں پوچھ سکتے۔
- آپ کو ہتھکڑی لگائیں یا بے لباس کر کے تلاشی لیں۔
- سی بی پی یہ کام کر سکتا ہے:
- آپ سے ذیل کے بارے میں پوچھیں:
- آپ کی شہریت
- آپ کے سفر کی نوعیت یا مقصد
- کوئی ایسی چیز جو آپ امریکہ واپسی پر ساتھ لا رہے ہوں مگر جاتے وقت وہ آپ کے ہمراہ نہ تھی
- آپ کے سامان اور اس میں شامل سب چیزوں کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں۔
- جسمانی طور پر آپ کے برقی آلات پر قبضہ کر لیں لیکن وہ آپ کو انہیں غیر مقفل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ طے شدہ حدود ہیں کہ سی بی پی کس قدر ڈیٹا کا معائنہ کر سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے اپنی مقامی سی اے آئی آر شاخ سے رابطہ کریں۔
- آپ سے ذیل کے بارے میں پوچھیں:
- سی بی پی یہ کام نہیں کر سکتا:
- آپ کی مذہبی، نسلی یا گروہی معلومات کی بنیاد پر اضافی تفتیش یا سوالات کے لئے آپ کو نشانہ بنائیں۔
- قابلِ اعتماد معلومات کے بغیر آپ سے ایسے عمومی سوال کریں جن سے وہ یہ سمجھ سکیں کہ آپ کوئی قانون توڑ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں، آپ کے وقت گزاری، کام، یا عبادت کرنے کے مقامات کون سے ہیں، نہیں پوچھ سکتے۔
- جب آپ سرحد پر اپنے حقوق کا مطالبہ کریں تو جو کچھ ہوتا ہے اس پر آپ کی امیگریشن حیثیت کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟
- سوالات کے جواب دینے سے انکار پر امریکی شہریوں کو داخلے سے روکا نہیں جا سکتا۔ تاہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے مطالبے پر تاخیر ہو سکتی ہے۔
- گرین کارڈ حاملین کو داخلے سے روکا نہیں جا سکتا بشرطیکہ ان کا سفر مختصر نہ ہو اور یو ایس سی 1101 (اے) (14) کے تحت وہ معصوم نہ ہوں۔ تاہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے مطالبے پر تاخیر ہو سکتی ہے۔
- غیر شہری ویزا حاملین کو تعاون نہ کرنے پر ملک میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے۔ ملک چھوڑنے سے قبل کسی وکیل سے بات کر لیں۔
- فضائی مسافر کے طور پر آپ کا حق ہے کہ ایئر لائن اور سیکیورٹی عملہ آپ سے شائستگی اور احترام سے پیش آئیں۔ آپ کو حق حاصل ہے کہ اگر آپ کسی سلوک کو امتیازی سمجھیں تو اس کی شکایت کریں۔ اگر آپ سمجھیں کہ آپ سے امتیازی سلوک کیا گیا ہے تو فوراً:
- اس واقعے میں شامل تمام افراد کے نام اور شناختی نمبر پوچھیں۔ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ یہ معلومات لکھ لیں۔
- سپروائزر سے بات کرنے کی درخواست کریں۔
- پوچھیں کہ آیا آپ کے ساتھ آپ کے نام، حلیے، لباس، نسل، نسلی گروہ، عقیدے یا اصلی قومیت کی وجہ سے کوئی امتیازی سلوک کیا گیا ہے؟
- گواہوں سے اپنے نام اور رابطے کی معلومات دینے کی درخواست کریں۔
- واقعے کے فوراً بعد حقائق کا ایک بیان تحریر کر لیں۔ پرواز نمبر، پرواز کی تاریخ اور ایئر لائن کا نام شامل کرنا یقینی بنائیں۔
- شکایت کے اندراج کے لئے سی اے آئی آر سے رابطہ کریں۔
- اگر مشاہدے کی بنیاد پر ایئر لائن کا/کی پائلٹ یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں کہ کوئی مسافر محفوظ پرواز کے لئے خطرہ ہے تو وہ اس مسافر کو فضائی سفر پر لے جانے سے انکار کر سکتے/سکتی ہیں۔ تاہم کوئی پائلٹ متعصبانہ خیالات بشمول ایسے خیالات جو آپ کے مذہب، اصلی قومیت، جنس، نسلی گروہ، یا سیاسی خیالات پر مبنی ہوں کو بنیاد بنا کر آپ سے سوال نہیں کر سکتا/سکتی، نہ ہی آپ کو پرواز پر جانے سے روک سکتا/سکتی ہے۔
Know Your Rights with Law Enforcement

Summary of Content for KYR Materials
سرکاری سکولوں کے طلبہ اپنے حقوق جانیں
- مختلف ریاستوں کے قوانین مختلف ہوتے ہیں لیکن وہ عام طور پر اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ آپ کا سکول آپ کو ہراسگی اور امتیازی سلوک سے بچائے۔
- آپ کو سکول میں در پیش غنڈہ گردی اور ہراسگی کی اطلاع دینے کا حق ہے، اور آپ کو اطلاع دینی بھی چاہیے۔
- طلبہ کو تقریر اور لباس میں اپنا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔ اگر آپ کو سکول کی کسی ایسی پالیسی پر عمل کرنے کو کہا جائے جس کو آپ امتیازی سمجھیں تو سی اے آئی آر سے رابطہ کریں۔
- سکول میں در پیش غنڈہ گردی یا امتیازی سلوک کی اطلاع سی اے آئی آر کو دیں۔
بطور ملازم اپنے حقوق سے آگاہ ہوں
- داڑھی رکھنے، نماز/عبادت کے وقفوں، حجاب اور نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لئے جانے، اور آجر کے مناسب سہولیات دینے سمیت آپ کو اپنے مذہبی عقائد رکھنے یا مذہبی طور طریقوں پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے۔
- آپ کے آجر کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کو مسلم مخالف توہین، ہراسگی یا ناپسندیدگی اور تبدیلیِٔ مذہب کی کوششوں کا سامنا نہ ہو۔
- یہ غیر قانونی ہے کہ آپ کا آجر ملازمت پر امتیازی سلوک کی شکایت کرنے پر آپ کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کرے۔
- ہراسگی یا ملازمت پر امتیازی سلوک کی اطلاع سی اے آئی آر کو دیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اپنے حقوق سے آگاہ ہوں
- آپ کو قانون نافذ کرنے والے کسی بھی ادارے کے کسی بھی سوال کے جواب سے انکار کرنے اور خاموش رہنے کا حق حاصل ہے۔
- آپ کے گھر میں داخل ہونے اور تلاشی لینے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ایجنٹوں کے پاس تلاشی کا خاص اور ہر طرح سے درست و مکمل اجازت نامہ ہونا ضروری ہے۔
- غیر شہریوں کو اپنی امیگریشن حیثیت کے بارے میں سوالات کے جواب دینا ضروری نہیں ہے۔ اپنی شہریت کی حیثیت کے بارے میں نہ تو جھوٹ بولیں اور نہ ہی جعلی دستاویزات فراہم کریں۔
- اگر آپ کو گرفتار کیا جائے تو وکیل سے بات کرنے کی درخواست کریں اور پھر جب تک آپ اٹارنی سے ملاقات نہ کر لیں، پولیس سے بات نہ کریں۔
- پولیس کے امتیازی سلوک یا ہراسگی کی اطلاع دینے کے لئے سی اے آئی آر سے رابطہ کریں۔
دورانِ سفر اپنے حقوق سے آگاہ ہوں
- آپ کی مذہبی، نسلی یا گروہی معلومات کی بنیاد پر ٹی ایس اے اور سی بی پی اضافی تفتیش یا سوالات کے لئے آپ کو نشانہ نہیں بنا سکتے۔
- سی بی پی جسمانی طور پر آپ کے برقی آلات پر قبضہ کر سکتا ہے لیکن وہ آپ کو انہیں غیر مقفل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ طے شدہ حدود ہیں کہ سی بی پی کس قدر ڈیٹا کا معائنہ کر سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے سی اے آئی آر سے رابطہ کریں۔
- سوالات کے جواب دینے سے انکار پر امریکی شہریوں کو داخلے سے روکا نہیں جا سکتا۔ تاہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے مطالبے پر تاخیر ہو سکتی ہے۔
- گرین کارڈ حاملین کو داخلے سے روکا نہیں جا سکتا بشرطیکہ ان کا سفر مختصر ہو اور یو ایس سی 1101 (اے) (14) کے تحت وہ معصوم ہوں۔ تاہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے مطالبے پر تاخیر ہو سکتی ہے۔
- غیر شہری ویزا حاملین کو تعاون نہ کرنے پر ملک میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے۔ ملک چھوڑنے سے قبل کسی وکیل سے بات کر لیں۔
- سفر کے دوران امتیازی سلوک یا ہراسگی کی اطلاع دینے کے لئے سی اے آئی آر سے رابطہ کریں۔
نفرت کے جرائم اور نفرت کے واقعات پر رد عمل دینا
- نفرت کے جرم یا نفرت کے واقعے کے بعد کیا کیا جائے:
- اگر آپ پر حملہ کیا جا رہا ہے یا آپ خوف محسوس کریں تو فوراً 911 کو فون کریں۔
- طبی اور ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے مرکز پر جائیں۔ آپ کا جو بھی علاج ہو اس سے متعلق دستاویزات محفوظ رکھیں۔
- واقعے کی دستاویز سازی کریں۔ لکھیں کہ کیا ہوا، کیا زبان استعمال کی گئی اور اگر مناسب ہو تو تصویریں لیں۔
- اگر آپ غیر ہنگامی صورتِ حال میں ہوں اور اپنی امیگریشن حیثیت کے حوالے سے آپ کو کوئی خدشات لاحق ہوں تو کسی امیگریشن اٹارنی سے مشورہ کریں کہ واقعے کی اطلاع دینے پر آپ کا امیگریشن کیس کیسے اس کا حصہ بن سکتا ہے۔
- اطلاع دیں۔ واقعے کے حل اور دیگر لوگوں کو مزید ہراسگی سے بچانے کی یقین دہانی کے لئے سی اے آئی آر کو اس کی اطلاع دیں۔